شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / لاہور میں جاری سر جی ۔ڈی لینگ لینڈفٹبال ٹورنمنٹ اختتام پذیر پنجاب یونیورسٹی وائٹ نے فائنل اپنے نام کرلیا۔

لاہور میں جاری سر جی ۔ڈی لینگ لینڈفٹبال ٹورنمنٹ اختتام پذیر پنجاب یونیورسٹی وائٹ نے فائنل اپنے نام کرلیا۔

ؒ لاہور(نمائندہ چترال آفیئرز) چترال سٹوڈنٹز ویلفیئر ایسوسی ایشن لاہور کی جانب سے سر جی۔ڈی لینگ لینڈز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس کے نام سے ایک میموریل فٹبال ٹورنمنٹ پنجاب یونیورسٹی لاہور میں منعقد کیا گیا جس میں دس ٹیموں نے حصہ لیا ۔یہ ٹورنمنٹ پیر کے روز شروع ہوکر بدھ کے روز اختتام پذیر ہوا۔
بدھ کے روزجی۔ڈی لینگ لینڈفٹبال ٹورنمنٹ کا فائنل دوپہر 2:30 شروع ہوا ۔فائنل میچ کی فاتح ٹیم پنجاب یونیورسٹی وائٹ رہی ۔فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی پروفیسر تاج الدین نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔اس موقعے پر چترال سٹوڈنٹز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے صفائی مہم کا بھی اہتمام بھی کیا گیا تھا۔جہاں چترال سٹوڈنٹز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تمام ممبران نے باقی ساتھیوں کو ساتھ لیکر پورے گراؤنڈ کی صفائی کی صفائی مہم کا مقصد صاف ستھرا (کلین اینڈ گرین ) پاکستان تھا۔
آخر میں چترال سٹوڈنٹز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر منیب الرحمن اپنی اور ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹورنمنٹ میں شریک تما م کھلاڑیوں اورفائنل دیکھنے آئے ہوئے تمام تماشیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان سب احباب کابھی شکریہ اداکیا جنہوں نے اس ٹورنمنٹ کو کامیاب بنانے میں اپنا کرادار ادا کیا ۔
Facebook Comments