شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / کوغزی میں پامیر ٹی وی نیٹ ورک کا افتتاحی تقریب،، علاقے کے معززین کا بڑی تعداد میں شرکت۔۔۔۔!!!

کوغزی میں پامیر ٹی وی نیٹ ورک کا افتتاحی تقریب،، علاقے کے معززین کا بڑی تعداد میں شرکت۔۔۔۔!!!

کوغزی (نمائندہ چترال آفیئرز) تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز کوغزی میں پامیر ٹی وی نیٹ ورک کا باقاعدہ طور پر افتتاح ہوا۔ اس دوران ایک پروقار تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جسمیں کوغزی،کجو ،برغوزی اور علاقہ کوہ سے تعلق رکھنے والے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جن میں لیکچرر اقبال حیات، پی۔پی۔پی چترال کے سینئر نائب صدر شریف حسین، سماجی کارکن کبیر اللّٰہ،نائب کونسلر اعجاز احمد، استاد حمید اللہ برغوزی، نور ولی شاہ انور کجو، سماجی کارکن سخی محمد ، رحمان دولہ اور KCS چترال کے منیجنگ ڈائریکٹر ضیاء الرحمن صاحب سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز باقاعدہ طور پر تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا ،

 

یہ سعادت پامیر ٹی وی نیٹ ورک کے میڈیا پرسن محمد فاروق کو حاصل تھی۔ جس کے بعد کجو اور کوغزی سے تعلق رکھنے والے نعت خوان نے نعت شریف پیش کی اور حاضرین کی داد حاصل کرلی۔ اس دوران پامیر ٹی وی نیٹ ورک کا چیف ایگزیکٹو آفیسر نایاب فارانی نے پامیر سروس کی افادیت اور مستقبل کی پلاننگ کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کرلیا اور کوغزی کے عوام کی تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں تقریب کے مہمانوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پامیر ٹی وی نیٹ ورک کی خدمات کو سراہا اور اس کی بہتری کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کرلیا۔ پروگرام کے اختتام پر علاقے کے معتبر حضرات نے پامیر ٹی وی کو انٹرویو دے دیا ، جو کل پامیر چینل پر نشر ہوگا۔

Facebook Comments