شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / سماجی تنظیم گولدور یوتھ کے نوجوانوں نے اتوار کے روز اپنی مدد آپ کے تحت گولدور کے گلی محلوں اور ندی نالوں کی صفائی کی۔

سماجی تنظیم گولدور یوتھ کے نوجوانوں نے اتوار کے روز اپنی مدد آپ کے تحت گولدور کے گلی محلوں اور ندی نالوں کی صفائی کی۔

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) گولدور کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گولدور میں گلی محلوں سڑکوں اور ندی نالوں کی صفائی کی۔ حال ہی میں گولدور کے نوجوانوں کی جانب سے ایک سماجی تنظیم بنائی گئی ہے جس کا نام (گولدور یوتھ) رکھا گیا ہے ۔اس سماجی تنظیم کا مقصد گولدور کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے ساتھ جوڑنا اور اہلیان گولدور کے مسائل اپنی مدد آپ کے تحت حل کرنا ہے ۔
اس تنظیم کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار گولدور کے نوجوانوں ادا کیاجن میں سرفہرست میر سلیم ،محمد زکریا اور سعادت حسین وغیرہ شامل ہیں۔ جنہوں نے اس سماجی تنظیم کی بیناد رکھی ہے ۔اس تنظیم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں شامل سبھی ممبران نوجوان ہیں اور گولدور میں اہلیان گولدورکے جتنے بھی مسائل ہیں تنظیم کے ممبران اپنی مدد آپ کے تحت ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
گزشتہ اتوار کے دن تنظیم کی ایک کال پر (گولدور یوتھ) کے تمام ممبران نے لبیک کہتے ہوئے گولدور کے ندی نالوں کی صفائی میں بھر پور حصہ لیا ۔ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے تنظیم کے اہم ممبر محمد زکریا کا کہناتھا کہ ہماری اس تنظیم کا مقصد صاف ستھرا گولدور اور صاف ستھرا چترال ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم (گولدور یوتھ)اپنی اس تنظیم کے ذریعے آگاہی پھیلانا چاہتے ہیں
اور باقی دیہات کے بھائیوں کویہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ بھی آگے آئیں اور دہی سطح پر تنظیمات بنائیں اور چترال کو واقعی میں ایک صاف ستھرا شہر بنائیں ۔اس طرح کی تنظیمیں ہر گاؤں میں ہونی چاہیں تاکہ کوئی بھی چھوٹے سے چھوٹا کام ہو یا کوئی بڑا عوامی مسئلہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت حل کیا جاسکے ۔ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ان تنظیمات کے ساتھ ہر ممکن مدد و تعاون کرے۔
Facebook Comments