شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / کشمیر ڈے کے موقع پر چترال میں ریلی

کشمیر ڈے کے موقع پر چترال میں ریلی

چترال ( نمائندہ    چترال آفیئرز ) کشمیر ڈے کے حوالے سے چترال میں  بھی   ریلی نکالی گئی ۔ جس میں بڑی تعداد میں  چترال کے باسیوں نے شرکت کی  اور کشمیر کے  مظلوم عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا  ۔ریلی نےچترال چیو پل سے شروع ہوئی  اور گولدورچوک میں ایک جلسے کی شکل اختیار کی۔ اس موقع پر مقررین نے ا پنے خطاب میں کہا کہ آج 5فروری کو ہم بھارت کے نہتے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم اور جبر استبدار کے خلاف آوازبلند کررہیے ہیں ۔اور دنیاکو یہ بتانا چاہتے کہ عالمی دنیا کشمیر میں ہونے والے مظالم کی طرف توجہ دے ۔چترال سے منتخب ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدلااکبر چترالی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قرار دادوں کی روشنی میں کشمیر ی عوام کے حق خوداراریت کے حصول تک انکی بھر پور سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری ہوگا اور کشمیر کی آزادی تک ہر سال 5فروری کو اس طرح چترال کے عوام بھرپور انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرےئگے

Facebook Comments