شہ سرخیاں
Home / پاکستان / مجھے ہر مزدورکی رنگ نسل یا جماعت کی تفریق سے نکل کر خدمت کر کے آسانیاں پیدا کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔شجاع الدین صوبائی نائب صدر لیبر یونین سب کمیٹی، چترال ۔

مجھے ہر مزدورکی رنگ نسل یا جماعت کی تفریق سے نکل کر خدمت کر کے آسانیاں پیدا کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔شجاع الدین صوبائی نائب صدر لیبر یونین سب کمیٹی، چترال ۔

پشاور (نمائندہ چترال آفیئرز)حکومت پاکستان کی جانب سے نئی لیبر پالیسی بنا دی گئی ہے ۔نئی پالیسی کے مطابق پندرہ ہزار سے کم تنخواہ دینا جرم قرار دیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے صوبائی نائب صدر اور ضلع چترال کے سب کمیٹی کے صدر جناب شجاع الدین نے پشاور میں اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے ۔ کارکنان کی سہولت کی خاطر صوبہ کے۔ پی۔ کے میں وارکرز ویلفر فنڈ قائم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات اُٹھائے جائے پوری قوم نے شدید معاشی بحران سے نکلنے کی اُمیدپر تحریک انصاف کو ووٹ دے کر کامیاب کروایا ہے۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر سی این ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ جناب اکبر ایو ب خان صاحب نہایت ایماندار اورعظم شخصیت ہے نظام میں بہتری کے لئے اُن کے اقدامات کو قدر کے نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سی این ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں بائیو میٹرک کا نظام مثبت تبدیلی کی علامت اور خوش آئند اقدام ہے ۔سی این ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں ڈائنک کیڈر سسٹم کو فوری ختم کیا جائے اور ابالش شدہ پوسٹون پر سے ہٹایا جائے بالخصوص چترال جغرافیا ئی لحاظ سے دوسرے اضلاع کے نسبت یکثر مختلف ہے جہاں ایک روڈ قلی کا کام بھاری مشینری سے بھی کرانا ناممکن بات ہے ۔شدید موسمی حالات پر شدید موسمی برف باری اور عام حالات میں پہاڑوں سے لینڈ سلائیڈنگ معمول کی بات ہے جو کہ ایک روڈ گینگ اور مخصوص ایریے کو بآسانی بحال رکھ سکتے ہیں ۔
Facebook Comments