شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / حالیہ برف باری میں محکمہ سی۔اینڈ ڈبلیوچترال کی کارکردگی شاندار رہی ،برف باری کی وجہ بند ہونے والی سڑکوں پر سے برف ہٹا کر مواصلاتی نظام کو بحال رکھاگیا ۔

حالیہ برف باری میں محکمہ سی۔اینڈ ڈبلیوچترال کی کارکردگی شاندار رہی ،برف باری کی وجہ بند ہونے والی سڑکوں پر سے برف ہٹا کر مواصلاتی نظام کو بحال رکھاگیا ۔

چترال ( نمائندہ چترال آفیئرز) چترال میں حالیہ برف باری کے نتیجے میں مختلف علاقوں کا مواصلاتی نظام درہم برہم ہرکر رہ گیا تھا ۔لوگوں کے آمد و رفت کے ساتھ ساتھ روز مرہ کی ضروریات اشیاء کی ترسیل بھی متاثر ہوکر رہ گئی تھی ۔چترال کے مختلف علاقوں میں برفانی تودوں کی گرنے کی وجہ سے آمد و رفت کے لیے سڑکیں بند پڑی ہوئی تھیں ۔
ان میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں گرم چشمہ روڈ ،لاسپور روڈ ،کیلاش ویلی روڈ ،مڈکلشٹ روڈاور مستوج روڈ سرفہرست تھے ۔ایکسین سی۔اینڈ ڈبلیومقبول اعظم نے وزیر مواصلات اکبر ایوب خان ،سیکریٹری سی۔اینڈ ڈبلیو شہاب خٹک چیف انجینئر طارق خان ،سپرانٹنڈنٹ انجینئر رحمت حکیم خان اور ڈی۔سی چترال خورشید عالم محسود کے خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی نگرانی میں متعدد بار بند ہونے والے سڑکوں پر سے برف ہٹا کر مواصلاتی نظام کو بحال رکھا ۔
انجینئر مقبول اعظم چترال کے قابل فخر فرزند ہیں اور جن کا مقامی ہونے کی وجہ سے چترال کے مسائل اولین ترجیحاتی بنیادوں پر حل کی جاتی ہیں ۔ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے عوامی حلقوں اور منتخب نمائندوں نے ان کی خدمات کی تائید اور تعریف کی اور آئندہ بھی ان سے اسی قسم کی کارکردگی کی امید ظاہر کی ۔
Facebook Comments