شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال کے جنت نظیر وادی مڈگلشٹ میں سنو سکینگ میں تین سو سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ سنو سکینگ کے دوران دو کھلاڑیوں کے ٹانگ ٹوٹ گئی

چترال کے جنت نظیر وادی مڈگلشٹ میں سنو سکینگ میں تین سو سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ سنو سکینگ کے دوران دو کھلاڑیوں کے ٹانگ ٹوٹ گئی

چترال(گل حماد فاروقی) چترال کے جنت نظیر وادی مڈگلشٹ میں تین روزہ سنو سکینگ میں سینکڑوں کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ برف کے چٹیل میدان پر پھسلتے ہوئے اس کھیل میں نہ صرف بڑے بلکہ چھوٹے بچے بھی حصہ لے رہے ہیں اور ساتھ ہی بچیاں بھی قسمت آزمائی کررہی ہیں۔ چترال کے تاریح میں پہلی بار ہندوکش سنو سپورٹس ایسوسی ایشن وادی مڈگلشٹ میں سنو سکینگ کا تہوار منا رہا ہے۔ اس کھیل کے دوران دو بچوں کی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی جسے مقامی لوگوں نے فوری طور پر دروش ہسپتال لے گئے۔
علاقے کے بزرگ سیاست دان حاجی انذر گل نے ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے اس بات پر نہایت افسوس کا اظہار کیا کہ ڈپٹی کمشنر چترال نے مقامی لوگوں اور آرگنائزنگ کمیٹی سے مشاور ت کے بغیر اس کھیل کی منسوحی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جس سے کافی تماشائی اس خوبصورت کھیل کو نہ دیکھ سکے۔ انہوں نے یہ بھی شکایت کہ انتظامیہ کی جانب سے یہاں کوئی میڈیکل کیمپ بھی نہیں لگایا گیا ہے اور نہ کوی ایمبولنس موجود ہے تاکہ اگر کسی کھلاڑی کو چوٹ آئے یا ہاتھ پاؤں ٹوٹ جائے تو ان کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا سکے۔
ایک مقامی افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر نہایت پشیمانی ظاہر کی کہ وہ اس کھیل کو دیکھان چاہتے تھے مگر ڈپٹی کمشنر کے سماجی رابطے کے پیج پر ان کا نوٹیفیکشین پڑھا کہ یہ کھیل منسوح ہوچکا ہے۔
ہندوکش سنو سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ حشام الملک نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ اگرچہ انتظامیہ کی طرف سے اس کی منسوحی کا اعلامیہ جاری ہوا ہے مگر ہم ان کے مدد کے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت اس خوبصورت اور تاریحی کھیل کو ضرور جاری رکھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مڈگلشٹ میں سو سال پہلے مقامی لوگ اس کھیل کو کھیلتے تھے مگر ابھی تک اس کو سرکاری طور پر کوئی پزیرائی نہیں ملی اور نہ ہی منظم طریقے سے اس تہوار کو منایا گیا اور یہ پہلا موقع ہے کہ اتنے آرگنائز طریقے سے یہ کھیل کھیلا جارہا ہے جس میں سینکڑوں کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں سوات، گلگت اور اسلام آباد کی ٹیمیں بھی آئی ہیں۔
وادی مڈگلشٹ سطح سمندر سے تقریباً نو ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور امسال یہاں چار سے پانچ فٹ تک برف باری ہوچکی ہے یہاں کا جغرافیائی ساحت قدرتی طور پر سنو سکینگ کیلئے نہایت موزوں ہے۔
اس کھیل کے دوران نہایت دلچسپ مناظر اس وقت دیکھنے کو ملے جب چھوٹے چھوٹے بچے بھی بغیر کسی حفاظتی سازو سامان کے نہایت تیزی مگر مہارت کے ساتھ سنو سکینگ کر رہے تھے۔سنو سکینگ تین دن جاری رہے گا

Facebook Comments