شہ سرخیاں
Home / آس پاس / اگر بھارت نے پاک سرزمین پر حملہ کی کوشش کی تو سیکیورٹی فورسزاس کی مُنہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ محمد طاہر خٹک ,کمانڈنٹ سوات سکاؤٹس

اگر بھارت نے پاک سرزمین پر حملہ کی کوشش کی تو سیکیورٹی فورسزاس کی مُنہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ محمد طاہر خٹک ,کمانڈنٹ سوات سکاؤٹس

سوات سکاؤٹس ہیڈ کوارٹر میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ملاگوری، جمرود ،مہمنداور ورسک کلی کے عمائدین ، ملکان اور نوجوانوں کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں ملک عبدالمنان ملاگوری، ملک فضل مولا، ملک فیض اللہ جان کوکی خیل، پروفیسر اعجاز،ملک ممریزمہمند، ملک نصر مہمند، ملک روزی گل، صوبیدار (ر)سبز علی ملاگوری،لعل نواز خان سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں کمانڈنٹ سوات سکاؤٹس محمد طاہر خٹک نے کہا کہ وطن عزیز کی دفاع کی خاطر ماضی میں سیکیورٹی فورسز کے نوجوانوں نے بے پناہ قربانیاں دیئے ہیں اور اگر بھارت نے اس پاک سرزمین پر حملہ کی کوشش کی تو سیکیورٹی فورسزاس کی مُنہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی فوسز کے نوجوانان سرحدات کی حفاظت کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔جرگہ سے اپنے خطاب میں ملک حاجی عبدالمنان ملاگوری ، ملک فیض اللہ جان، ملک ممریزمہمند، ملک روزی گل و دیگر نے کہا کہ ضلع خیبر اورمہمند کے عوام وطن عزیز کے دفاع کیلئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ مقامی مشران نے کہا کہ مودی سرکار ہوش کے ناخن لے جب تک قبائلی عوام زندہ ہے تو کوئی پاکستان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے اور اس کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔ مقامی عمائدین نے کمانڈنٹ سوات سکاؤٹس کو یقین دلایا کہ وقت آنے پر اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملکی سالمیت کو آنچ آنے نہیں دیں گے۔

 

Facebook Comments