شہ سرخیاں
Home / پاکستان / حکومت نے سال 2019میں سرکاری چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا

حکومت نے سال 2019میں سرکاری چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا

لاہور (نامہ نگار) حکومت نے سال 2019میں سرکاری چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔پہلی مرتبہ 23آپشنل چھٹیوں کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔جس کے مطابق 5فروری کو کشمیر ڈے، 23مارچ کو یوم پاکستان، یکم مئی کو لیبر ڈے، 5،6 اور 7جون کو عید الفطر، 12، 13 اور 14اگست کو عیدالاضحی، 9اور 10ستمبر کو عاشورہ، 11نومبر کو عید میلاد النبی، 25دسمبر کو یوم قائد اعظم اور کرسمس اور 26 دسمبر کو صرف مسیحی کمیونٹی کے لئے کرسمسکے اگلے روز کی چھٹی ہوگئی، یکم جنوری اور یکم جولائی کو بینک ہالیڈے جبکہ یکم رمضان (7مئی)کو بھی بینک ہالیڈے ہوگی۔

Facebook Comments