شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / تجار یونین کی جانب سے ہنگامی اور بروقت اقدامات کی وجہ سے چترال بازار میں چوروں کا ایک بڑامنصوبہ ناکام!

تجار یونین کی جانب سے ہنگامی اور بروقت اقدامات کی وجہ سے چترال بازار میں چوروں کا ایک بڑامنصوبہ ناکام!

چترال ( نمائندہ چترال آفیئرز) تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بائی چوک کے دو بڑے مارکیٹزجن میں نگاہ مارکیٹ اور الاقبال مارکیٹ شامل تھے چوروں کے ایک بڑے منصوبے سے بال بال بچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق چوروں نے ان مارکیٹ کو لوٹنے کا ایک منظم منصوبہ بنایا تھا۔ جسے چترال بازار کے دکانوں پر تعینات چوکیدار نے ناکام بناتے ہوئے چوروں کو پکڑکر پولیس کے حوالے کیا ۔واضح رہے کہ اس قبل چترال بازار میں چوری کے بے شمار واقعات ہوتے رہے ہیں جس کی وجہ سے تجار برادری کا لاکھوں کا نقصان ہوتا چلا آیا ہے ۔لیکن تجار یونین کے صدر شبیر احمد کے نئے صدر منتخب ہوتے ہی چترال بازار کے لیے ہنگامی اور بروقت اقدامات کی بدولت تجار برادری کے بہت سارے مسائل حل ہو چکے ہیں ۔جن میں سے سرفہرست تجار برادری کے لیے پبلک ٹوائلٹز ،اسٹریٹ لائٹز ، بائی پاس روڈ کے لیے الگ ٹرانسفارمرزکی تنصیبی، بازار سے ملحق ندی نالوں کی صٖفائی چترال بازار کی صفائی خصوصا بازار کے لیے چوکیدار وں کی تعینات شامل ہیں ۔جبکہ اس قبل سابقہ یونین نے چترال بازار اور تجار براری کے کوئی خاطر خواں اقدامات نہیں کیے تھے ۔عام عوام اور تجار برادری تجار یونین کے صدر شبیر احمد کی اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے صدر تجار یونین شبیر احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
Facebook Comments