شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دروش میں لیڈی ڈاکٹر کی کمی، دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا،،، عوام پریشان۔

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دروش میں لیڈی ڈاکٹر کی کمی، دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا،،، عوام پریشان۔

چترال : (ایم ۔فاروق ) تبدیلی سرکار کی جانب سے صحت کے محکمہ میں تبدیلی کے یوں تو بڑے دعوے اور وعدے کئے جارہے ہیں لیکن تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دروش میں لیڈی ڈاکٹر کی کمی ایک لمحہ فکریہ ہے۔ ارندو ،دامیل ،شیشی کوہ اور ارسون کے دور دراز علاقوں سے مریض علاج ومعالجہ کے لیے یہاں آتے ہیں ،لیکن لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چترال جانا پڑتا ہے ۔ جسکی وجہ سے ان مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ دروش کے عوام نے اس مسئلہ کو کئی بار اجاگر کیا لیکن وقتی طور ڈاکٹر تعینات ہوتی ہے ، بعد میں وہ اپنا تبادلہ کراتے ہیں ۔ آج بھی دورش کے عوام نے سماجی شخصیت قاری جمال عبدالناصر کی زیر قیادت دھرنا دیے بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان لوگوں کا یہی مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ٹی۔ایچ۔کیو ہسپتال دروش میں لیڈی ڈاکٹر کو مستقل طور پر تعینات کی جائے۔

Facebook Comments