شہ سرخیاں
Home / پاکستان / چترال سمیت سوات اور شمالی علاقوں کے لئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ

چترال سمیت سوات اور شمالی علاقوں کے لئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور(  چترال ) حکومت نے ملک میں سیاحت کی ترقی کے لئے اقدامات کے طور پر چترال اور سوات سمیت شمالی علاقوں میں پہلی بار ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں اس کی با ضا بطہ منظوری دیدی جائیگی۔اس حوالے سے میڈیا کے مطابق سیاحت کی ترقی کے لئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کے لئے نجی ائیر لائن کو لائسنسز جاری کیا جا رہا ہے۔ سیاحتی مقامات کے لئے ہیلی سروس کے لئے خواہشمند فرموں کی درخواست پر 2ماہ میں لائسنس جاری کیا جائے گا جس کی معیاد 5سال ہو گی ہیلی کاپٹر سروس لائسنس کے تحت طے شدہ مقامات کے علاوہ کسی اور منزل کے لئے فضائی سروس کی اجاز ت نہیں ہوگی۔ سیاحت کے فروغ کے لئے یہ لائسنس صرف چترال کے مختلف علاقوں، سوات، مالاکنڈ، بونیر، کالام، اپر دیر، اوشو، کلکوٹ، لوئر دیر،گلگت بلتستان اور شمالی علاقہ جات کے سیاحتی مقامات تک محدود ہو گا۔ جس کا کرایہ دیگر ائیر لائنوں کے مقابلے میں کم ہوگا۔

Facebook Comments