شہ سرخیاں
Home / تصاویر / ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمان کا گولین گول پاور ہاؤس کا اچانک دورہ ،،بجلی کی کمی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو،،،،!!!!

ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمان کا گولین گول پاور ہاؤس کا اچانک دورہ ،،بجلی کی کمی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو،،،،!!!!

کوغذی: (ایم۔فاروق) ایم۔پی۔اے چترال مولانا ہدایت الرحمان نے گولین گول پاور ہاؤس کا اچانک دورہ کیا اور گولین گول بجلی کی بے جا لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے پاور ہاؤس پر مامور انجینئرز،ایکسین پاور اور ٹیکنیشن سے تفصیلی گفتگو کی اور وہاں پر موجود عملے سے بجلی کی کمی کے متعلق معلومات لی ۔ انہوں نے واپڈا کے ایکسین سے کہا کہ اس وقت چترال میں بجلی کا شدید بحران ہے اور صارفین پریشانی میں مبتلا ہیں۔ ب

 

جلی آتی نہیں جبکہ بل ہزاروں روپے کے حساب سے آتا ہے، بار بار گریڈ سٹیشن والے اس مسئلہ کو پاور ہاؤس عملے کا زمہ دار ٹھہراتے ہیں ۔ جس کے جواب میں ایکسین پاور نے کہا کہ ہماری طرف سے جوٹی لشٹ گرڈ سٹیشن کو پوری بجلی فراہم ہورہی ہے ۔ یہ پیڈو اور پیسکو کا مسئلہ ہے ۔ اس دوران پاور ہاؤس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ اپر چترال کو بجلی کی بے جا لوڈ شیڈنگ سے عوام کا لائحہ عمل سنگین رخ اختیار کر رہا ہے ۔ اس سلسلے میں متعلقہ لوگوں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے اور اس مسئلہ کو فوری حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے مذید کہا کہ واپڈا میں ملازمتوں کے حوالے سے بھی متعلقہ حکام سے بات چیت ہوئی ہے ۔

Facebook Comments