شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بدلتے موسم کے ساتھ مختلف بیماریوں میں اضافہ، ہسپتالوں میں بھی رش بڑھ گی،،،!!!!

بدلتے موسم کے ساتھ مختلف بیماریوں میں اضافہ، ہسپتالوں میں بھی رش بڑھ گی،،،!!!!

کوغذی: (ایم۔فاروق) موسم بہار کے آغاز پر پولین گرین کا فضا میں شامل ہوجانے سے لون الرجی پھیلنے لگتی ہے جو کہ کئی افراد کو متاثر کرتی ہے۔ حال ہی میں اس الرجی کی باعث مختلف اقسام کی بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔ بالخصوص چھوٹے بچوں اور بزرگ افراد کو فلو، نمونیا، کھانسی اور بخار جیسی موسمی بیماریوں کا سامنا ہے۔ان بیماریوں کی وجہ سے کلینک اور ہسپتالوں میں بھی رش بڑھ گیا ہے۔ اسکول جانے والے چھوٹے بچے سردی میں صبح سویرے اسکول جانے کے باعث نزلہ و زکام اور کھانسی کا شکار ہو رہے ہیں جو والدین کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔ آج کل آر۔ایچ۔سی ہسپتال کوغذی میں زیادہ تر تعداد اس نوعیت کے مریضوں کی ہے جوکہ شدید بخار کی حالت میں آتے ہیں۔ ہسپتال میں آئے مریضوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر مفت دوائیوں کی شدید فقدان ہے جس کی وجہ سے مجبوراً میڈیکل سٹور سے لینا پڑتا ہے جوکہ ایک عام شخص کی بس کی بات نہیں ہے۔ ان لوگوں کا یہ مطالبہ ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کم از کم غریب عوام کے لیے مفت دوائی فراہم کی جائے تاکہ حقیقت میں صحت کا معیار بہتر ہو سکے ۔
Facebook Comments