شہ سرخیاں
Home / پاکستان / چترال سٹوڈنٹس ویلفیئرایسوسی ایشن لاہورکی جانب سے الحمراء لاہور میں چترالی اورکیلاش کلچرل شو کا انعقاد کیا گیا۔

چترال سٹوڈنٹس ویلفیئرایسوسی ایشن لاہورکی جانب سے الحمراء لاہور میں چترالی اورکیلاش کلچرل شو کا انعقاد کیا گیا۔

لاہور(نمائندہ چترال آفیئرز)  چترال سٹوڈنٹس ویلفیئرایسوسی ایشن لاہورکی جانب سے الحمراء لاہور میں چترالی اورکیلاش کلچرل شو کا انعقاد کیا گیا۔الحمراء کے پلیٹ فارم پر علاقائی ثقافت کے بھرپور رنگ پیش کئے گئے ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل اطہرعلی خان نے چترال اور کیلاش کلچرل شو کے انعقاد کے حوالے سے بتایا کہ اس سے بین الصوبائی یک جہتی اور پاکستان کے ثقافتی حسن کے رنگوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی،تمام ثقافتی گروپس کی پرفارمنس بے حد متاثر کن تھی۔،لاہور میں مقیم چترال اور کیلاش کے طالب علموں کی اپنے علاقے کی ثقافت کو اجاگر کرنا انکے محب وطن ہونے کا آئینہ دار ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ہماری علاقائی ثقافت مختلف رنگ کے پھولوں کی مانند ہے جس سے خوشبودار گلدستہ بنتا ہے ۔فیسٹیول میں چترالی گلوکار شجاع الحق نے ساتھیوں سمیت بھرپور پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور عوام سے خوب دادسمیٹی۔ چترال کلاسیکل میوز ک کے علاوہ روایتی کیلاشہ رقص بھی پیش کیا گیا۔ مجموعی طورپر عوام نے چترال اور کیلاش کلچرل شو میں وہاں کی منفرد شناخت اور پہچان کے رنگ دیکھے جو قابل تحسین وستائش تھے۔دوسری طرف فنکاروں نے بہترین کارکردگی پر شائقین سے داد سمیٹی۔ ایسے پروگرام ملک بھر کی فضاء کو پیار،محبت اوررواداری کے رنگ میں رنگنے کا باعث بنتے ہیں،جو ملک ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہیں۔قبل ازیں رواں ہفتے الحمراء کے پلیٹ فارم پر گلگت بلتستان کی ثقافت کے رنگ بھی پیش کئے گئے تھے ،جنہیں عوام نے بے حد پذیرائی بخشی تھی۔ عوام کی اسی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہورآرٹس کونسل ملک بھر کی ثقافت کو عوام کے سامنے پیش کر رہی ہے تاکہ ہم ایک دوسرے سے متعلق آگاہ ہوسکیں جس سے امن و محبت فروغ پائے گا۔ یاد رہے کہ چترال سٹوڈنٹس ویلفیئرایسوسی ایشن لاہورنے الحمراء لاہور کی تعاون سے چترالی اورکیلاش کلچرل شو کا انعقاد کیا ۔
Facebook Comments