شہ سرخیاں
Home / پاکستان / چترالی اسلامین ایسوسی ایشن کا سالانہ تقریب۔۔۔!

چترالی اسلامین ایسوسی ایشن کا سالانہ تقریب۔۔۔!

پشاور(نمائندہ چترال آفیئرز)چترالی اسلامین ایسوسی ایشن کا سالانہ تقریب کیا گیا۔ پروگرام کا وقت 7 اپریل دن دس بجے سے لیکر دوپہر 1 بجے تک تھا۔اس پروگرام میں MNA چترال عبدالاکبر چترالی صاحب MPA مولانا ھدایت الرحمن صاحب اور محترم وزیر زادہ صاحب کو بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا. اسلامیہ کالج کے پروفیسر مولانا ڈاکٹر عزیز اللہ خطیب جامع مسجد اسلامیہ کالج اور مولانا ڈاکٹر محمد عزیز اسلامک تھیالوجی ڈپارٹمنٹ , محترمہ نازیہ سحر صاحبہ پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف اردو اسلامیہ کالج پشاور اور محترم امداد اللہ صاحب سپروائزر کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ اسلامیہ کالج بھی بطور مہمان شریک ہوۓ. تاہم MNA عبدالاکبر اور MPA مولانا ھدایت الرحمن نجی مصروفیات کی بنا پر شریک نہ ہو سکے. اور محترم وزیر زادہ صاحب تشریف لاۓ. محترم وزیرزادہ صاحب نے سٹوڈنٹس سے ان کے مسائل کے موضوع پر تقریر اور گفتگو کی. اسلامیہ کالج کے پروفیسر صاحبان نے بھی شرکاء سے انتہائی اہم خطاب کیے. چترالی اسلامین ایسوسی ایشن کے اہم ممبر خواجہ خلیل صاحب بے BITEL اکیڈمی کے ڈائرکٹر محترم روح اللہ صاحب کا بھی شکریہ ادا کیا۔اور کہا کہ روح اللہ صاحب نے ہمارے ساتھ اس پروگرام کے انعقاد کے سلسلے میں بھرپور تعاؤن کیا.

Chat conversation end
Facebook Comments