شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ڈاکٹر اسرا راللہ بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ملازمت سے سبکدوش ہوگئے۔ ان کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کو الوداعی پارٹی دی گئی۔
All-focus

ڈاکٹر اسرا راللہ بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ملازمت سے سبکدوش ہوگئے۔ ان کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کو الوداعی پارٹی دی گئی۔

ہوئے ملازمت سے سبکدوش ہوگئے۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے دفتر میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں ہسپتال کے ڈاکٹروں اور عملہ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شیدا نے ان کی خدمات کو سراہا کہ وہ نہایت سادہ لوح انسان تھے اور کبھی کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔ انہوں نے بطور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھی خدمات سرانجام دئے اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش میں بھی ایم ایس تعینات تھے اس کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بھی گراں قدر خدمات انجام دئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر گلزار احمد نے بھی ان کی خدمات کو نہایت سراہا کہ انہوں نے چلڈرن اینڈ ویمن ہسپتال میں ایک وارڈ کا اضافہ بھی کیا اور ہمیشہ مریضوں کے ساتھ ساتھ اپنے سٹاف کا بھی حیال رکھا۔
ڈسٹرکٹ میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر رکن الدین نے بھی ان کو حراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اسرا ر اللہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اس موقع پر سبکدوش ہونے والے ڈاکٹر اسرا رللہ نے اپنے حیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوران ملازمت میں نے کئی ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کروائی اور چند یونٹ ایسے ہیں کہ وہ ابھی تک ویسے پڑے ہیں باوجود یکہ میں نے اس کیلئے بہت کوشش کی انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری فرائض انجام دیتے ہوئے میں نے کسی کی دل آزاری کی ہو تو اسکے لئے معذرت حواہ ہوں۔ بعد میں تمام عملہ نے ان کے ساتھ گلے ملاکر رحصت کیا

Facebook Comments