شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / تحصیل امارت چترال کے لیے جمیعت علماء اسلام کے انتخابات

تحصیل امارت چترال کے لیے جمیعت علماء اسلام کے انتخابات

چترال ( نمائندہ  چترال ) جمیعت علماء اسلام (ف) کے امارت کے لیے چترال میں انتخابات ہورہےہیں۔ تحصیل امارت چترال کے لیے جے یو آئی کے انتخابات میں مفتی ضمیر احمد امیر اور عثمان الدین جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔ گزشتہ دنوں تحصیل امارت کے لیے انتخابات منعقد ہوئے جس میں امارت کے لیے مفتی ضمیر احمد، مولانا اکبر ولی اور مولانا میر بہادرکے مابین مقابلہ تھا۔ انتخابات میں مفتی ضمیر نے ۲۵۳ ووٹ حاصل لیے  جبکہ اس کے مقابلے میں مولانا اکبر ولی نے ۹۷ اور مولانا میر بہادر نے ۴۱ ووٹ لیے ۔ جنرل سکریٹری کے لیے عثمان الدین ، قاری محمد قاسم اور قاری منیر احمد کے درمیان مقابلہ تھا جس میں عثمان الدین نے ۲۲۸ ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔ ان کے مقابلے میں قاری قاسم اور قاری منیر نے بالترتیب ۹۶ اور ۶۷ ووٹ لیے ۔

Facebook Comments