شہ سرخیاں
Home / آصفہ عالم / ناکامی اور اس کا خوف

ناکامی اور اس کا خوف

بندے کے مضبوط ہونے کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ اس کے اندر نا کامی کا خوف نہ ہو۔اسے پہلے سے پتہ ہونا چاہئے کہ بغیر ٹھوکر لگے ہم اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکتے۔کسی بھی کام کا آغاز مضبوط قوت ارادی سے کرنا اور مستقل مزاجی سے کرنا کامیاب لوگوں کی نشانی ہے۔آپ کی غلطی اور ٹھوکر ہی اصل میں آپ کی کا میابی کی طرف اٹھایا ہوا قدم ہے۔اور اس قدم سے آپ نے قدم ملانا ہے اور اسے مضبوط کرنا ہے۔ناکام بندہ اصل میں وہ ہے جو خود سے کوشش نہیں کرتا ،اپنے اندر تبدیلی نہیں لاتا،حالات کا ڈٹ کر مقابلہ نہیں کرتا۔
کوئی بھی کام کرتے ہوئے ہمیشہ فتح کا خیال دل میں رکھیں۔اگر پہلے قدم کے ساتھ ہی ناکامی کو سر پر سوار کریں گے تو قدم لڑکھڑاجائیں گے۔سائنس کی دنیا میں Edisonکے نا م سے کون واقف نہیں جس کی محنت مختلف اشیاء کی شکل میں ہمارے اردگرد بھری پڑی ہے۔کیا اس نے ہزاروں کی تعداد میں ایجادات یونہی بیٹھے بٹھائے کرلئے۔اللہ تعالی جب بندے کی تڑپ،جستجو اور محنت دیکھتا ہے تو اسے اس کا اجر دے دیتا ہے۔کیونکہ اس بندے کی تڑپ سچی ہوتی ہے۔یہ اجر اللہ عقیدے کو دیکھ کر نہیں دیتابلکہ بندے کی لگن اور اپنے کام کے ساتھ خلوص کو دیکھ کر دیتا ہے۔
آپ کسی بھی پیشے سے منسلک آدمی سے اس کے تجربے اور کامیابی کے بارے میں پوچھیں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ ایک کامیاب انسان بنیں کے لئے کتنی دھوپ برداشت کرنی پڑتی ہے اور کتنے کانٹوں سے گزرنا پڑتا ہے۔اپنا نام،پہچان اور عزت کمانے کے کے پیچھے بندے کی اچھی خاصی عمر لگی ہوتی ہے۔کسی بھی پیشے میں کامیابی کے لئے تجربہ بہت ضروری ہے۔تجربہ یونہی بیٹھے بیٹھائے حاصل نہیں ہوتا۔کئی سالوں کی محنت سے ہی آپ قابل بنتے ہیں۔یہ محنت آپ اپنا وقت دے کر،اپنی energyاور اپنا خلوص دے کر کرتے ہیں۔اور آپ دوسروں اور خودکی غلطیوں سے سیکھتے ہیں۔آپ دن بدن خود میں بہتری لانے کی کوشش کرتے ہیں۔
آج آپ جس مقام پہ کھڑے ہیں اور دس سالوں بعد بھی آپ میں تبدیلی نہیں آتی ،آپ کی position وہی کی وہی رہتی ہے تو خدارا خود کی تربیت کریں ،اپنی کارکردگی اور صلاحیتوں کو سامنے لے کر آئیں ورنہ ناکام لوگوں کی فہرست میں آپ کانام بھی شامل ہوگا۔یقیناًکوئی بھی بندہ ناکام ہونا نہیں چاہے گا۔اور کامیابی خود دوڑ کے بندے کو گلے نہیں لگاتی ۔اس کے لئے کوشش اور محنت کرنی پڑے گی ۔اپنے وقت کو فضول اور بے مقصد کاموں میں صرف نہیں کرنا۔اللہ تعالی ہماری زندگیوں کو بامقصد بنائے اور ہم سب کے جائز مقاصد پورے کرے۔آمین

Facebook Comments