شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بہادر نوجوان نے اپنی جان پر کھیل کر دریا چترال میں دوبنے والے لڑکے کو بچالیا۔

بہادر نوجوان نے اپنی جان پر کھیل کر دریا چترال میں دوبنے والے لڑکے کو بچالیا۔

چترال ( نمائندہ چترال آفیئرز) اطلاعات کے مطابق کل بروز بدھ دنین کے مقام پر ایک نوجوان چیئر لفٹ کے ذریعے دریا عبور کرتے ہوئے چیئر لفٹ سے گر کر دریا چترال میں ڈوب گیا ۔اسی اثناء میں نوجوان کو ڈوبتے دیکھ کر یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن چترال ریجن ویئر ہاوس کے انچارچ بہادر خان نے دریا میں چھلانگ لگاتے ہوئے دریا چترال کی تیز موجوں کا سامنا کیا اور رسکیو ٹیم کی پہنچنے سے قبل ہی نوجوان کو دریا سے زندہ باہر نکال لیا۔
اس واقعے میں بہادر کا ساتھ پہلوان نامی شخص نے بھی دیا۔ بہادر خان نے بہادر ی کا ثبوت دیتے ہوئے ایک انسان کی جان بچا کر بہادری کی ایک مثال قائم کردی ۔چترال کے عوام نے بہادر خان کی بہادر انہ کام پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ۔
Facebook Comments