شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ کو چیئر مین ڈیڈک چترال مقرر کر دیا گیا

رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ کو چیئر مین ڈیڈک چترال مقرر کر دیا گیا

پشاور(نامہ نگار)صوبائی حکومت نے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی وزیرزادہ کو ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی یعنی ڈیڈک کا چیئر مین مقرر کردیا ہے۔ اس حوالے سے منگل کے روز باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مجاز حکام نے چار اضلاع کے لئے ڈیڈیک چیئرمین مقرر کردئیے ہیں جن میں چترال کیلئے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ کالاش، پشاور کے لئے فہیم احمد، صوابی کے لئے رنگیز احمداور کرک کے لئے آسیہ صالح خٹک کو چیئر مین ڈیڈک مقرر کیا گیا ہے۔

Facebook Comments