شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، 50 سال بعد کوغذی کے رہائشی کی چترال واپسی۔۔۔!

چترال کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، 50 سال بعد کوغذی کے رہائشی کی چترال واپسی۔۔۔!

چترال (ایم۔فاروق) کلاباندہ کوغذی سے تعلق رکھنے والے معزز ،سفید ریش بابا غلام محمد نے 50 سال بعد اپنی دھرتی کوغذی کی سر زمین پر قدم رکھا۔ بابا جی اس وقت کافی بوڑھا ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ بابا جی آج سے 50 سال قبل اپنی دھرتی کوغذی کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چھوڑ کر گیا تھا اور ٹھیک 50 سال بعد چند دن قبل ان کو اپنی دھرتی کی یاد آئی اور آخر کار ان لوگوں کو اپنے گاؤں کا نام بتادیا۔ بابا نوشہرہ کے ایک گاؤں میں ایک خان کے ہاں رہائش پذیر تھے۔ اور جگے کا نام بتانے کے بعد اس گھر والوں نے بابا کو صحیح سلامت باباجی کے گھر والوں کے حوالے کیا۔

 

Facebook Comments