شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اقلیتی رکن اسمبلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ اور چیرمین چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرتاج احمد خان نے پشاور میں اپر چترال کے ڈپٹی کمشنر شاہ سعود سے ان کے آفس میں ملاقات ک

اقلیتی رکن اسمبلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ اور چیرمین چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرتاج احمد خان نے پشاور میں اپر چترال کے ڈپٹی کمشنر شاہ سعود سے ان کے آفس میں ملاقات ک

چترال (محکم الدین ) اقلیتی رکن اسمبلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ اور چیرمین چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرتاج احمد خان نے پشاور میں اپر چترال کے ڈپٹی کمشنر شاہ سعود سے ان کے آفس میں ملاقات کی . اور انہیں اپر چترال کیلئے ڈپٹی کمشنر متعین کرنے پر مبارکباد دی . اس حوالے سےپشاور سے سرتاج احمد خان نے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے بتایا . کہ نیا ڈپٹی کمشنر اپر چترال ڈسٹرکٹ کی تعمیر و ترقی کیلئے انتہائی پرعزم ہیں . انہوں نے اپنی تعیناتی کے ساتھ ہی اس سلسلے میں کافی ہوم ورک کیا ہے . اور وہ اپرچترال کیلئے پرخلوص خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں . سرتاج احمد نے کہا . کہ ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا . کہ حکومت نے نئے ڈسٹرکٹ کو اسٹبلشٹ کرنے کے سلسلے میں ان پر جس طرح اعتماد کیا ہے . وہ اس پر پورا اترنے کیلئے اپنی بھر پور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے . اور تمام کام میرٹ کی بنیاد پر سر انجام دیں گے . تاہم انہوں نے اپر چترال کے عوام سے اس امید کا اظہار کیا . کہ وہ نئے ضلع کی تشکیل میں ان کا بھر پور ساتھ دیں گے .

 

Facebook Comments