شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / جامعہ حدیقۃ العلوم میں سالانہ تقریب سعید بسلسلہ ختم بخاری شریف کا انعقاد،،، آٹھ طالبات درس نظامی کی سعادت حاصل کرلی۔

جامعہ حدیقۃ العلوم میں سالانہ تقریب سعید بسلسلہ ختم بخاری شریف کا انعقاد،،، آٹھ طالبات درس نظامی کی سعادت حاصل کرلی۔

کوغذی: ( ایم۔فاروق) جامعہ حدیقۃ العلوم کوغذی میں تقریب ختم بخاری شریف منعقد ہوئی ۔ جس میں معروف عالم دین ، مذہبی شخصیت حضرت مفتی عبداللّٰہ میمن بطورِ مہمان خصوصی تشریف فرما تھے۔ ان کے علاوہ کوغذی اور چترال کے دیگر علماء کرام سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز باقاعدہ طور پر تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کی سعادت جامعہ حدیقۃ العلوم کے طالبعلم نے حاصل کرلی۔ جس کے بعد دروش سے تعلق رکھنے والے کاشف نے اردو اور کھوار زبان میں نعت پیش کی۔ بعد ازاں اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی مفتی عبداللّٰہ میمن نے بخاری شریف کی آخری آحادیث مبارکہ سنائی اور انکی دعائیہ کلمات سے یہ محفل اختتام پذیر ہوا۔

Facebook Comments