شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال بونی روڈ پر آپٹیکل فائبر کی کھدائی کا کام بند کرنے کی نوٹیفکیشن جاری،،، ڈپٹی کمشنر کا اہم اقدام ۔

چترال بونی روڈ پر آپٹیکل فائبر کی کھدائی کا کام بند کرنے کی نوٹیفکیشن جاری،،، ڈپٹی کمشنر کا اہم اقدام ۔

چترال: ( ایم۔فاروق) چترال بونی سڑک پر آپٹیکل فائبر کی کھدائی کے دوران مناسب کمپیکشن نہ ہونے کی وجہ سے متعدد گاڑیاں کیچڑ میں پھنس گئیں اور پائپ لائن ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہوگئے ۔ شوشل میڈیا پر اس مسئلہ کو بار بار اجاگر کیا گیا۔ عوام کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر چترال محسود عالم نے بونی چترال روڈ پر آپٹیکل فائبر کی کھدائی کا کام بند کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ۔

 

 

گزشتہ دنوں انھوں نے متاثر شدہ سڑک کا دورہ کیا اور تفصیلی جائزہ لینے کے بعد متعلقہ کمپنی پی۔ٹی۔سی۔ایل اور سی اینڈ ڈبلیو کو پابند بنایا کہ وہ تب تک اس روڈ پر کام نہیں کرسکتے جب تک یہاں پر پڑے ہوئے ملبے کا مناسب دباؤ پزیری اور گریڈینگ کا عمل مکمل نہ کرے ۔ کوغذی میں ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے عوام نے کہا کہ ہم ڈپٹی کمشنر چترال کا بے حد مشکور ہیں کہ انھوں نے اس مسئلہ کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ۔

Facebook Comments