شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / انجینئر خالد محمود ایک مرتبہ پھر پی۔ٹی۔آئی سوشئیل میڈیا کے ہیڈ مقرر۔

انجینئر خالد محمود ایک مرتبہ پھر پی۔ٹی۔آئی سوشئیل میڈیا کے ہیڈ مقرر۔

پشاور (نمائندہ چترال آفیئرز )اپریشنل ہیڈ سوشل میڈیا ٹیم کے پی کے کے جاری کردہ اعلانیہ کیمطابق پی ٹی آئی چترال کے سابق انفارمیشن سیکریٹری جناب خالد محمود صاحب کو لیڈر پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم چترال منتخب کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں خالد محمود نے کہا۔ میں پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کی سوشئیل میڈیا ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ایک بار پھر میری صلاحیتوں پر اعتماد کیا اور ایک بہت بڑی ذمہ داری سے نوازا۔ 2 سالوں سے میری کوشش رہی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو چترال اور چترال سے باہر پروموٹ کروں۔ جس میں میں کافی حد تک کامیاب بھی رہا۔ گزشتہ دو سالوں میں کئی جگہ مجھے مشکلات پیش آئیں اور ان میں ایک مسلہ ایک آفیشئل ٹیم بنانے کا رہا کافی کوشش کرنے کے باوجود میں اس مسلے کو میں حل نہیں کرسکا۔ میں پاکستان تحریک انصاف چترال کے ورکروں سے گزارش کرتا ہوں آئیں ہماری سوشئیل ٹیم کا حصہ بنے اور اپنی پارٹی کی کارکردگی اور کامیابیاں پھیلانے میں ہماری مدد کریں۔ میں چترال کے میڈیا گروپز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے چترال کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کی مشن اور وژن آگے لے جانے میں مدد کی۔ جن میں چند میڈیا گروپز ( Chitral express, چترال ٹائمز،چترال آفیئرز چمرکن، قاقلشٹ، دی پولیٹکز آف چترال وغیرہ ) قابل ذکر ہیں۔ میں امید کرتا ہوں آپ سب لوگوں کا تعاون اسی طرح مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

Facebook Comments