شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / رمضان المبارک میں گران فروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائی

رمضان المبارک میں گران فروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائی

چترال ( نمائندہ چترال)اسسٹنٹ کمشنر محمد عالمگیر نے چترال بازار میں کاروائی کرتے ہوئےکئی دکانداروں کو مہنگی اشیاء فروخت کرنے پر چالان اور ایف آئی آر کرکے پولیس کی تحویل میں دے دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرچترال خورشیدعالم محسود نے رمضان المبارک  میں ضروری اشیا ء کی قیمتوں کو کنٹرول کر نے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کو خصوصی ہدایات جا ری کی ہیں۔ اس سلسلے میں اے سی چترال  نے کاروائی کر تے ہوئے چترال بازار کے مختلف مقامات پر گران فروشوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئےکئی دکانداروں کوچالان اور گرفتار کیا۔ چترال  کے مختلف علاقوں سے جن افراد کو گرفتاراور چالان کیا گیا ہے ان میں نانبائی، سبزی و فروٹ فروش ، ریسٹورنٹ مالکان اور جنرل سٹور مالکان شامل ہیں۔ ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

Facebook Comments