شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / شیدی کے مقام پر بلاسٹنگ کے دور چینی کارکن زخمی، چترال ہسپتال منتقل کردیا گیا

شیدی کے مقام پر بلاسٹنگ کے دور چینی کارکن زخمی، چترال ہسپتال منتقل کردیا گیا

چترال(محکم الدین)چترال کے مقام شیدی میں ماربل مائن پر کام کرنے والا چینی کارکن بلاسٹنگ کی زد میں آکر زخمی ہوا ہے جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لورونگلے(Luronglai) چترال کے مقام شیدی میں ماربل کے پہاڑ میں مائننگ کا کام کر رہا تھا۔ پیر کی صبح انہوں نے ماربل کے پہاڑ میں تین بلاسٹ کئے۔ اس کے بعد جب وہ چیک کرنے کیلئے مطلوبہ جگہ پہنچا۔ تو اچانک ایک اور بلاسٹ ہواجس کا اُنہیں علم ہی نہیں تھا۔ بلاسٹنگ کے نتیجے میں مسٹر لورونگ لے کا چہر ے اور بدن کے دیگر حصے شدید زخمی ہوئے ہیں۔انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔

Facebook Comments