شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کا تعارفی اجلاس چیئرمین وزیر زادہ کی صدارت میں منعقد ہوا

ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کا تعارفی اجلاس چیئرمین وزیر زادہ کی صدارت میں منعقد ہوا

چترال(محکم الدین)چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی چترال وزیر زادہ نے اپنے نوٹیفیکیشن کے بعد پیر کے روز پہلی مرتبہ ڈسی آفس چترال میں ڈیڈک کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں مختلف اداروں کے آفیسران بھی موجود تھے۔ چیئرمین ڈیڈک نے اس موقع پر اپنے تعارفی خطاب میں کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنے نمائندے کی حیثیت سے اُسے بطورچیئرمین ڈیڈک مقررکیا ہے اور وہ اس عہدے کا حق ادا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ چترال کے مسائل اور اداروں کی مشکلات سے وہ باخبر ہیں اور تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلنا اُن کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم اپی اے مولانا ہدایت الرحمن اُن کیلئے نہایت قابل احترام ہیں اور وہ چترال کے منتخب نمائندہ ہیں، اس لئے اُن کے احترام میں کسی بھی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔ وہ ایم پی اے کے ساتھ مل کر چترال کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، باہمی اتفاق ہی چترال کے مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ چترال ایک پسماندہ ضلع ہے اس لئے یہاں کی سیاسی قیادت کو ہم آہنگی اور باہمی مشاورت سے لوگوں کو مسائل نکالنے کی کوشش کرنی چاہیے اور وہ اسی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں۔ چیئر مین ڈیڈک نے افسران سے کہا کہ چترال کی ترقی کے حوالے سے ہر مہینے میٹنگ کی ضرورت ہے تاکہ کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لے کر آئندہ کے اقدامات کئے جا سکیں اور ایک دوسرے سے جُڑی دفتری کاموں کے بارے میں معلومات شیئر ہو سکیں۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!