شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ضلعی انتظامیہ چترال کا رمضان المبارک میں گران فروشوں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کاروئی۔

ضلعی انتظامیہ چترال کا رمضان المبارک میں گران فروشوں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کاروئی۔

چترال (قاضی جنید) ضلعی انتظامیہ چترال کا رمضان المبارک میں گران فروشوں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کاروئی۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر خان نے چترال بازار کا دورہ کیا۔

 

رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں عوام کو ریلیف دینے کے بجاۓ یعنی سستے داموں میں چیزیں بچنے کے بجائے عوام کو تکلیف دینے، گندگی پھیلانے اور غیر معیاری چیزیں فروخت کرنے پر عوام دوست افیسر اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر خان نے دوکانداروں کو بھاری جرمانہ کیا۔

 

چترال کے عوام اے۔سی صاحب کے اس طرح کے کاموں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ گراں فروش دکانداروں میں شامل عمیر احمد کو 1000 جرمانہ، رحمان اللہ کو 1000 روپے اور دکاندار شاہد خان کو 1000 روپے کا جرمانہ۔ساتھ ساتھ دکانداروں کو یہ تاکید بھی کی کہ آئندہ چیزیں گراں فروخت نہیں کرے ورنہ اس سے بھی زیادہ جرمانہ کیا جائے گا۔

 

اس کے علاوہ غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر دوکاندار عبدالمعروف کو 2000 جرمانہ اور دکاندار شیر حسین کو 5000 روپے کا جرمانہ کیا۔

Facebook Comments