رپورٹ: ایم فاروق
چترال میں موٹر سائیکل چلانے کا رجحان بڑھتا گیا ۔ کمسن بچوں کی ڈرائیونگ اور تیز رفتاری سے قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں –
اسی طرح گذشتہ شام چترال بازار میں پی۔ٹی۔ڈی۔سی ہوٹل کے عین سامنے موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوگیا جسکی وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال پہنچا دئے گئے جہاں پر کجو گاؤں سے تعلق رکھنے والے مسمی احسان فناء زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دوسرے زخمی شخص کو پشاور ریفر کردیا گیا ، جو کہ دنین کا بتایا جارہا ہے ۔
واضح رہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات دن دس بجے کجو میں ادا کی جائے گی۔


Facebook Comments