شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال میں بلا وجہ لوڈشیڈنگ نا منظور۔صدر تجار یونین شبیر احمد وا جملہ اراکین

چترال میں بلا وجہ لوڈشیڈنگ نا منظور۔صدر تجار یونین شبیر احمد وا جملہ اراکین

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز )تجار یونین چترال کے صدر جانب شبیر احمد نائب صدر کفایت اللہ جنرل سیکریٹری سراج احمد وا جملہ اراکین نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کہا کہ چترال میں نارواہ لودشیڈنگ نامنظورہے۔ چترال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ تجار یونین اور تجار برادری کو نامنظور ہے۔انہوں نے کہا کہ چترال شہر اور اردگرد کے علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری لوڈشیڈنگ جس سے چترالی عوام اور کاروباری حضرات انتہائی متاثر ہوئے ہیں۔کیونکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے زیادہ نقصان تجار برادری کو اٹھانا پڑرہا ہے۔آج کل اندرون ملک اور بیرون ملک سے سیاح چترال پہنچ چکے ہیں اور یہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروباری حضرات انتہائی پریشان ہیں یہ انتہائی قابل افسوس بات ہے۔ 106 میگا واٹ گولین گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اپنے پورے استعداد سے بجلی پیدا کرنے کے باوجود چترال شہر اور گردو نواح میں لوڈ شیڈنگ یہاں کے عوام اور کاروباری حضرات کے ساتھ انتہائی شرمناک فعل ہے۔جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے چترالی عوام کے برداشت اور شرافت کو اتنا نہ آزمایا جائے اورہمیں دیوار کے ساتھ نہ لگایا جائے کہ چترال کے عوام انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوجائیں انہوں نے کہا کہ ہم تجار برادری ایم۔این۔اے چترال مولانا عبدالاکبر صاحب ایم۔پی۔اے چترال مولانا ہدایت الرحمن صاحب، ایم۔پی۔اے وزیر زادہ صاحب اور ڈسٹرکٹ ناظم چترال حاجی مغفرت صاحب کے نوٹس میں یہ بات لانا چاہتے ہیں کہ وہ اس مسئلے کو جلد ازجلد حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر تجار برادری چترالی کو ساتھ لیکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

Facebook Comments