شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / جمعیت علماء اسلام تحصیل دروش کے زیر اہتمام عظیم الشان عید ملن تقریب،معروف عالمدین مفتی عدنان کاکاخیل کی خصوصی شرکت

جمعیت علماء اسلام تحصیل دروش کے زیر اہتمام عظیم الشان عید ملن تقریب،معروف عالمدین مفتی عدنان کاکاخیل کی خصوصی شرکت

دروش(نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام تحصیل دروش کے زیر اہتمام اتوار کے روز دروش ریسٹ ہاؤس میں ایک عظیم الشان عید ملن پارٹی کا انعقاد کیاگیا جسمیں کثیر تعداد میں جمعیت کے کارکنان اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ ملک کے معروف نوجوان عالمدین مفتی عدنان کاکاخیل نے اس تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ عیدملن تقریب سے مفتی عدنان کاکاخیل کے علاوہ جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن، ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن،جماعت اسلامی کے ضلعی امیرمولانا جمشید احمد،سنیئر نائب امیر قاری جمال عبدالناصر،جے یو آئی اپر چترال کے سنیئر نائب امیر مولانا فتح الباری، ممبر ضلع کونسل قاضی فتح اللہ، جے یو آئی تحصیل دروش کے امیر مولانا امین احمدکے علاوہ مولانا نقیب اللہ رازی، مولانا کفایت اللہ، قاضی نذیراللہ، ممبر ضلع کونسل شیر محمد،قاری فضل حق،رضیت با اللہ، صلاح الدین طوفان و دیگر نے خطا ب کیا۔ تقریب سے اپنے خصوصی خطاب میں مفتی سید عدنان کاکاخیل نے شاندار استقبال پر کارکنان جمعیت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چترال کے لوگوں نے جو محبت دی ہے اسے کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔

Facebook Comments