شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / تجار یونین کے صدر شبیر احمد کی تجار برادی اور چترال بازار کے لیے ہنگامی اورجامع منصوبہ بندی کی بدولت چترال بازارکارباری حضرات کے لیے ایک مثالی جگہ بن چکی ہے۔

تجار یونین کے صدر شبیر احمد کی تجار برادی اور چترال بازار کے لیے ہنگامی اورجامع منصوبہ بندی کی بدولت چترال بازارکارباری حضرات کے لیے ایک مثالی جگہ بن چکی ہے۔

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) تجار یونین کی جانب سے تجار برادری کے لیے شروع دن سے ہی ہنگامی بنیادوں پر کام جاری و ساری ہے۔انتخابات کے دنوں نو منتخب شدہ صدر شبیر احمد اور ان کی کابینہ نے تجار برادری سے جو جو وعدے کیے تھے انتخابات جیتنے کے بعد ان وعدوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے تجار یونین کے صدر اور جملہ اراکین دن رات ایک کررہے ہیں۔

 

چترال بازار پہلے کی بہ نسبت اب صاف ستھرا ء تجار برادری کو درپیش سخت مسائل سے پاک خصوصا پہلے کی بہ نسبت ایک قابل خدمت کے جذبے سے سرشار صدر کے ہاتھوں میں ہونے کی وجہ سے تجار برادری اور چترال میں کاروباری حضرات کے لیے ایک مثالی جگہ بن چکا ہے۔گزشتہ دنوں شاہی مسجد روڈ کے عین سامنے نالہ کئی دنوں سے بند ہونے کی وجہ سے اردگرد کا ماحول کافی متاثر ہوا تھا مسجد نماز پڑھنے والے حضرات اور عام راہگیر سخت کوفت کا شکار تھے۔مگر تجار یونین کی جانب سے ہنگامی طور پر سی۔این۔ڈبلیواسٹاف کو ساتھ لیکر مسلسل کئی گھنٹے نالہ کھولنے میں مصرو ف عمل رہے اور نالہ کھول دیا گیا۔ماضی میں تجار برادری کے مسائل کا کوئی بھی پرسن حال نہ تھا اور تجاربرادری کو مسائل کے انبار کا سامنا تھا مگر تجار برادری کی خوش قسمتی ہے جنہوں حاجی شبیر احمد کو بطور صدر جیتواکر انہیں تجار برادری کی خدمت کا موقع دیا۔تجار یونین کے صدر سے جب آنے والے دنوں کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھاکہ تجار یونین کی جانب سے چترال بازار اور تجار برادری کے لیے دن رات ایک کرکے کام ہورہا ہے مستقبل قریب میں بھی تجار یونین اور کابینہ کی جانب سے تجاربرادری اور چترال بازار کے لیے مزید جامع منصوبہ بندی شامل ہے۔

Facebook Comments