شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال میں غیر مقامی سیاحوں کا شاہی بازار میں رش۔ چترالی ٹوپی، واسکٹ، کوٹ اور اون سے بنے ہوئے ملبوسات کے دکان پر خریداروں کا رش لگا ہوا ہے۔

چترال میں غیر مقامی سیاحوں کا شاہی بازار میں رش۔ چترالی ٹوپی، واسکٹ، کوٹ اور اون سے بنے ہوئے ملبوسات کے دکان پر خریداروں کا رش لگا ہوا ہے۔

چترال(گل حماد فاروقی) چترال میں ابھی تک سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جار ی ہے۔ یہ سیاح چترال کے محتلف علاقوں میں سیر کیلئے جاتے ہیں جبکہ چترال بازار میں بھی خریداری کرتے ہیں۔ چترال کے شاہی بازار میں  چترالی پٹی یعنی اون سے بنے ہوئے ملبوسات کے مشہور دکان چترال پٹی ہاؤس میں ان سیاحوں کا ہر وقت رش لگا رہتا ہے۔ پنجاب سے آئے ہوئے چند سیاحوں نے ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس دکان میں چترالی ٹوپی بہت پسند کی اور حصوصی طور پر جس ٹوپی میں مر غ ذرین کا تاج یا مور  کا پر لگا ہوا ہو وہ بہت خوبصورت لگتا ہے۔
اس کے علاوہ  دوسرے سیاحوں نے یہاں سے خواتین کا پرس اور شال خریدے۔ چند اور سیاحوں نے بچوں کیلئے  چترالی پٹی سے بنی ہوئی واسکٹ اور کوٹ خریدے۔ ان سیاحوں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ان چترالی سوغات کے بہت چرچے ہیں اور لوگ بہت شوق سے سردیوں میں یہ چیزیں استعمال کرتے ہیں نہ صرف خود کو سردی سے بچانے کیلئے بلکہ یہ چیزیں زیب تن کرکے خوبصورت بھی لگتے ہیں اور اس سے شحصیت میں نکھار آتی ہے۔
Facebook Comments
error: Content is protected !!