شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / احتجاج کرنے والے عاشقان رسول باعزت بری

احتجاج کرنے والے عاشقان رسول باعزت بری

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) عاشقان رسول باعزت بری کردئیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق کل چترال کے مقامی عدالت نے2017 میں احتجاج کرنے والے عاشقان رسول کو باعزت بری کردیا۔ 2017 میں ان افراد کو 5 ماہ جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔ یہ کیس 2017 سے زیر سماعت تھا اس کیس کی پیروی چترال کے ممتاز دان جناب وقاص احمد ایڈوکیٹ کررہے تھے۔ یہ مقدمہ سال 2017 سے زیر سماعت تھا موجودہ ڈی۔پی۔او چترال اور اثتغاثہ کی نرم رویہ پولیس اور عوام کے مابین روابط کو بہتر بنانے کے لیے ڈی۔پی۔او چترال اور ایس۔ڈی۔پی او فاروق جان کی کوشیشوں سے کل  مقامی عدالت نے عاشقان رسول کو باعزت بری کیا۔ یاد رہے کہ  وقاص احمد ایڈوکیٹ عاشقان رسول کی طرف سے مقدمے کی پیروی کر رہے تھے۔ عاشقان رسول کی باعزت بری کے سلسلے میں علماء کرام، صدر تجار یونین چترال شبیر احمد ،چترال کے ممتازعلماء کرام میں قاری جمال عبدالناصر،سابق ایم۔ پی۔اے مولانا عبدالرحمن،مولانا فتح الباری ،مولانا قاضی نسیم اور مولانا سمیع نے بھر پورکردار ادا کیا۔ عاشقان رسول کے وکیل وقاص احمد نے کہا کہ چترال پولیس ،ڈی۔پی۔او چترال کی عوام دوستی اور نرم رویہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!