شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / سنیئر تجزیہ کار اور مرکز دانش میثاق کے ڈائریکٹر اور تحریک جوانان پاکستان کے مرکزی چئیرمین عبداللہ گل 4 روزہ دورے پر چترال پہنچ گئے

سنیئر تجزیہ کار اور مرکز دانش میثاق کے ڈائریکٹر اور تحریک جوانان پاکستان کے مرکزی چئیرمین عبداللہ گل 4 روزہ دورے پر چترال پہنچ گئے

چترال (  چترال ) سنیئر تجزیہ کار اور مرکز دانش میثاق کے ڈائریکٹر اور تحریک جوانان پاکستان کے مرکزی چئیرمین 21 جون چار روزہ دورے پر چترال آرہے ہیں۔ عبداللہ گل سابق جنرل حمید گل کے فرزند ہیں ۔ چترال کے دورے کے موقع پر مہمان گرامی چترال کے نوجوانوں، دانشوروں، وکلاء اور زندگی کے مختلف طبقے کے افراد  سے مخاطب ہوں گےاور ان سے تبادلہ خیال کریں گے۔اور پولو گراونڈ چترال میں ایک نمائشی میچ میں پولو کھیلیں گے۔ عبداللہ گل چترال ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ (سی اے ای ایچ) کے دعوت پر چترال تشریف لارہے ہیں۔

عبداللہ گل چترال کے دورے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے چترال پریس کلب کے پروگرام مہراکہ میں خطاب کریں گے۔ جبکہ دوسرے دن وہ بمبوریت کا دورہ کریں گے وہاں بمقام شیخاندہ کلاں میں ایک روزہ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ اس سے اگلے دن مہمان گرامی بار کونسل چترال سے بھی خطاب فرمائیں گے۔ اپنے دورے کے اخری دن مہمان گرامی بونی میں”پاکستان کو درپیش چیلنجز اور نوجوانوں کے کردار” کے موضوع پر  ایک کانفرنس سے خطاب کریں اور ساتھ ہی اپر چترال کے بار کونسل کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!