بونی(نمائندہ چترال آفیئرز)عوامی تحریک برائے تعمیر بونی مستوج شندور روڈ کے زیر اہتمام جاری دھرنا منگل کے روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین وضلع انتظامیہ کی یقین دہانی پر 30جون تک موخر کردی گئی ہے۔اے ڈی سی اپر چترال نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات ہر صورت میں حکام بالا تک پہنچائی جائیگی اور بہت جلد متعلقہ حکام بونی شندور روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں مستوج کے عوام کو مذکورہ روڈکی تعمیر کیلئے اب تک کئے گئے اقدامات سے اگاہ کریں گے۔
Facebook Comments