چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) ہندوکش ایکسپریس نے چترال کے لیے باضابطہ طور پر اپنے بس سروس کا آغاز کرلیا ہے۔اطلاعات کےمطابق مسافروں کو خوشگوار، پرسکون ائیرکنڈیشنڈ اور آرامدہ سفر کی فراہمی کے لیےہندوکش ایکسپریس نے اپنی نوعیت کے منفرد بس سروس کا باقاعدہ طور پر آغاز کردیا ہے۔ چترال ٹو اسلام آباد سفر کے اوقات کے مطابق ہر شام ٹھیک 8:00بجے چترال اتالیق بس اسٹینڈ سے اسلام آباد کے لئے اورٹھیک 8:00بجے راولپنڈی اسلام آباد شالیمار ٹرمینال مین پیر وادائی اڈے سے چترال کے لیےروزانہ کی بنیاد پر بس چلے گی۔ یہاں یہ بات یاد رہے کہ مسافر حضرات روانگی سے 30منٹ پہلے بس اسٹینڈ پر پہنچ جائیں۔ خوشگوار ،پرسکوں، ایئرکنڈیشنڈ اور آرامدہ سفر اور مزید معلومات کے لیے ان نمبرز پر ربطہ کریں۔
03355700800
03449700113
03449700024