شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / تازہ ترین گورنمنٹ ڈگری کالج چترال میں خدمات سے متعلق قانون کے حوالے سے سیمینار

تازہ ترین گورنمنٹ ڈگری کالج چترال میں خدمات سے متعلق قانون کے حوالے سے سیمینار

چترال(نمائندہ چترال آفیئرز)گورنمنٹ ڈگری کالج چترال میں خدمات سے متعلق قانون کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں کالج طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس سیمینار کا  بنیادی مقصد خیبرپختونخواہ سروس ایکٹ سے متعلق آگاہی دینا اور خدمات کی نوعیت نیز سرکاری اداروں کا مقررہ وقت میں خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔ سیمینار میں ڈی ایم اورائیٹس ٹو پبلک سروس کمیشن چترال منیراحمد نے ایکٹ سے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی ۔انہوں نے بتایا کہ  پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ اوراوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن نے بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے اور اب رائیٹس ٹو پبلک سروس ایکٹ کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی اپنی شکایات کا اندراج کرسکتے ہیں اورمتعلقہ ادارے وقت مقررہ پران شکایات کے آزالے کا پابند ہے۔

Facebook Comments