شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / شندور سے پہلے اپرچترال کے لیے الگ گریڈاسٹیشن کی تعمیر پر کام کا آغاز کیا جائے،ساتھ ہی بونی شندور یارخون روڈ منصوبے کے بارے میں عملی اقدامات کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا جائے، صدرتحریک حقوق عوام اپرچترال

شندور سے پہلے اپرچترال کے لیے الگ گریڈاسٹیشن کی تعمیر پر کام کا آغاز کیا جائے،ساتھ ہی بونی شندور یارخون روڈ منصوبے کے بارے میں عملی اقدامات کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا جائے، صدرتحریک حقوق عوام اپرچترال

بونی(نمائندہ چترال آفیئرز)۔صدرتحریک حقوق عوام چترال مختاراحمد سنگین نے اپنے اخباری بیان میں حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ جشن شندور سے پہلے اپرچترال کے لیے الگ گریڈاسٹیشن کی تعمیر پر کام کا آغاز کیا جائے،ساتھ ہی بونی شندور یارخون روڈ منصوبے کے بارے میں عملی اقدامات کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا جائے،گزشتہ ادوار کی طرح اس مرتبہ بھی ہماری شرافت اور برداشت کو بے غیرتی سمجھ کر ہمارے ساتھ مذاق کرنے کی کوشش کی گئی تو اسکے انتہائی خطرناک نتائج برامد ہونگے اورکسی بھی قسم کے نقصانات کی زمداری حکومت وقت پرعائد ہوگی۔اگر حکومت اورعوامی نمائندے ہمارے ان دو بنیادی مسائل کو حل کرنے کی بجائے اس مرتبہ بھی عوام کو لولی پاپ دینے کی کوشش کی تو یکم جولائی سے اپرچترال کےعوام تحریک حقوق عوام اپرچترال اورتحریک نوجوانان مستوج کی قیادت میں ریشن سے لیکر سورلاسپور تک بونی شندورروڈ کوغیرمعینہ مدت کے لیے ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کرینگے۔

Facebook Comments