شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ہائی سکول شونگوش اویرکے میٹرک نتائج مایوس کن رہی، تحقیقات کی جائے..ضلعی ترجمان جے یوآئی

ہائی سکول شونگوش اویرکے میٹرک نتائج مایوس کن رہی، تحقیقات کی جائے..ضلعی ترجمان جے یوآئی

چترال (چترال آفیئرز) حبیب الدین ڈسٹرکٹ ممبر وارڈ اویر و ضلعی ترجمان جمعیت علماء اسلام اپر چترال نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کی طرف سے اعلان کردہ حا لیہ میٹرک نتا یج کے مطا بق گور نمنٹ ہائی سکول شنگوش اویر کی نتائج انتہایی ما یوس کن رہی. کل 54 طلبا میں سے صرف ایک طالب علم کامیاب ہو ا ہے۔انھوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ طلبا ء کی نا کا می کا زمہ دار محکمہ تعلیم ضلع چترال ہے کیونکہ محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران کو بار بار متعلقہ سکول کے طلبا کو درپیش ماسائل پر توجہ دلانے کے با وجود کویی شنوائی نہیں ہوئی اور با لا اخر طلبا کا مستقبل داو پر ہی لگ گیا۔

انھوں نے  متعلقہ ادارے سے گزارش ہے کہ انکوئری کرکے طلباء کے ناکامی کے وجوہات اور ذمہ دارون کے حلاف ایکشن لی جائے

Facebook Comments
error: Content is protected !!