شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / وزیراعلیٰ‌کی ملاکنڈ ڈویژن میں کمسن نوجوانوں‌کی موٹرسائیکل ڈرائیونگ کا نوٹس

وزیراعلیٰ‌کی ملاکنڈ ڈویژن میں کمسن نوجوانوں‌کی موٹرسائیکل ڈرائیونگ کا نوٹس

پشاور(چترال آفیئرز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ملاکنڈ ڈویژن میں کمسن نوجوانوں کی موٹرسائیکل ڈرائیونگ سے ہونے والے ٹریفک حادثات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اورضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کمسن نوجوانوں کی موٹرسائیکل ڈرائیونگ کے خلاف فوری اقدامات اُٹھائے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ کم عمر نوجوانوں کی موٹر سائیکل ڈرائیونگ سے آئے روز ٹریفک حادثات ہو رہے ہیں جو کہ قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کم عمر بچوں کے موٹر سائیکل چلانے کے حوالے سے عملی اقدامات اُٹھائیں اور اس پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ والدین کو بھی اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے اور اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے سے روکیں

Facebook Comments