چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) ذیادہ نمبر نہ لینے کی اداسی ایک اور بچی کی جان لے لی. نویں جماعت کے طالبہ نے دریا میں کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔۔ پولیس ذرائع کے مطابق سب تحصیل تورکھو کے گاؤں ریچ کے رہایشی محمد علام کی بیٹی مسماۃ ماھیرہ نے کلاس نہم میں کم نمبرآنے پر دلبرداشتہ ھوکر مبینہ طور پردریا تورکھو میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی ہے . لاش کی تلاشجاری ہے.اسی طرح کا ایک اورواقعہ گزشتہ دنوں موڑکہو میںپیش آیا ہے . جہاں کوشٹ کے مقام پر خاتون نے مبینہ طور خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے . پولیس ذرائع کے مطابق مسماۃ عائشہ بی بی دخترعزیز ساکنہ کوشٹ جو مقامی بی ایچ یو میںمڈوائف تھیں ، گھر سے نکل کر مبینہ طورپر دریا ئے چترال میں چھلانگ لگاکر خودکشی کی ہے . جس کی تالاش جاری ہے . خاتون کی عمرتقریبا تیس برس اورغیر شادی شدہ تھی. مقامی پولیس انکوائری کررہی ہے .یہاںیہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دوسرے علاقوںکی نسبت تورکہواورموڑکہو کے علاقے میں خودکشی کا رجحان قدرے ذیادہ پایاجاتا ہے . جہاں سرکاری اورغیرسرکاری اداروںکو اس ناسور کے خلاف کام کرنے کی اشد ضرورت ہے .مگرلوگوںکی اپیلیں صدابہ صحرا کے مانند ان سنی کی جارہی ہے . جوکہ افسوسناک ہے .

افسوسناک خبر! نویں جماعت کے طالبہ نے نمبر کم آنے پردریا میں کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔
Facebook Comments