شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال میں‌ گزشتہ چند دنوں‌سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے . جس کے نتیجے میں‌ ندی نالوں‌میں‌طیغیانی کی وجہ سے دریائے چترال کے بہاو میں‌ روزبہ روز اضافہ ہورہا ہے

چترال میں‌ گزشتہ چند دنوں‌سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے . جس کے نتیجے میں‌ ندی نالوں‌میں‌طیغیانی کی وجہ سے دریائے چترال کے بہاو میں‌ روزبہ روز اضافہ ہورہا ہے

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) چترال میں‌ گزشتہ چند دنوں‌سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے . جس کے نتیجے میں‌ ندی نالوں‌میں‌طیغیانی کی وجہ سے دریائے چترال کے بہاو میں‌ روزبہ روز اضافہ ہورہا ہے . جس کی وجہ سے جمعرات کے دن چترال گرم چشمہ روڈ شاشا کے مقام پر دریا کی کٹاو کی وجہ سے ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی تھی . گرم چشمہ کے عوام کے مطابق شاشا کے مقام پر 2015ء کے سیلاب میں‌سڑک بہہ گئی تھی جس کو بعد میں‌ عارضی بحال کیا گیا تھا . اوراب پانی کی بہاو میں‌اضافے کی وجہ سے دوبارہ دریا برد ہوگئی . تاہم متعلقہ حکام نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ہیوی میشنری موقع پر پہنچادئیے ہیں‌اورجمعرات کی شام سڑک ہلکی ٹریفک کیلئے دوبارہ بحال کردی گئی . علاقے کے مکینوں‌کے مطابق شاشا کے مقام پر گرم چشمہ روڈ کو ہروقت خطرہ لاحق ہے . انھوں‌نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ مقام پر سڑک کوباربارعارضی بحال کرنے کے بجائے مستقل بنیادوں‌پر دوبارہ تعمیر کیا جائے تاکہ علاقے کی تقریبا اسی ہزارآبادی کو باربارتکلیف سامنا نہ کرناپڑے.دریں اثنا چترال کے دیگردریاوں‌ کے بہاومیں‌بھی اضافہ ہوا ہے . جس کی وجہ سے رائین کے مقام پر پل دریا بردہونے کی وجہ سے تورکہو کے عوام کو بھی انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔

 

Facebook Comments