شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / شندور میلے کا آغاز 7 جولائی سے ہوگا ۔ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے شندرو فیسٹیول 2019 کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا

شندور میلے کا آغاز 7 جولائی سے ہوگا ۔ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے شندرو فیسٹیول 2019 کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا


کراچی (چترال )5 جولائی 2019  پاکستان میں سیاحت کو فروع دینے کے لئے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے شندرو فیسٹیول 2019 کے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ جشن شندور کے موقع پر قومی ایئر لائن جمعہ یعنی 5 جولائی سے اضافی پروازیں آپریٹ کریگی۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ جشن شندور کے موقع پر سیاحت کے فروع اور سیاحوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ چترال کے لئے اضافی پروازیں ایئرلائن کی پہلے سے موجود پروازوں کے علاوہ ہونگی۔ شندور فیسٹیول ہر سال جولائی میں منعقد ہوتا ہے اور یہ ایک بین الاقومی حیثیت اختیار کرلیا ہے۔ فیسٹیول کو دیکھنے کے لئے ملکی اور غیر سیاح بڑی تعداد میں وادی کا رخ کرتے ہیں۔ یہ فیسٹیول دنیا کے سب سے اونچے پولو گراؤنڈ چترال شندور میں منعقد ہوتا ہے۔ فیسٹیول کے دوران یہاں چترال اور گلگت کی مقامی موسیقی، ڈانس اور دیگر کھیلوں کا بھی انعقاد ہوتا ہے۔ 10 دن تک شندور کا میدان خیموں کے شہر کا منظر پیش کرتا ہے۔ تا حد نگاہ خیمے نظر آنے لگتے ہیں اور رات کو روشنیوں کا نظارہ دل موہ لیتا ہے۔ ٹھنڈے ٹھنڈے موسم میں شام اور رات گزارنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔

Facebook Comments