شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ڈی جی ہیلتھ خیبر پختونخواہ ڈاکٹر محمد ارشد خان کا دورہ آر ایس ایس کوغذی ،، تمام بنیادی مسائل کو حل کرنے کا وعدہ۔۔۔۔۔

ڈی جی ہیلتھ خیبر پختونخواہ ڈاکٹر محمد ارشد خان کا دورہ آر ایس ایس کوغذی ،، تمام بنیادی مسائل کو حل کرنے کا وعدہ۔۔۔۔۔

کوغذی؛ ( ایم۔فاروق ) ڈائیریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخواہ ڈاکٹر محمد ارشد خان نے رورل ہیلتھ سنٹر کوغذی کا دورہ کیا ۔ اس دوران ان کے ساتھ محکمہ صحت کے صوبائی افسران اور ضلع چترال کے ڈی۔ایچ۔او ڈاکٹر حیدر الملک سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

انھوں نے آر ایچ سی کوغذی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ہسپتال میں موجود جدید مشینری اور مریضوں کی تشخیص کے سامان کا بھی معائنہ کیا ۔ علاؤہ ازیں صفائی ستھرائی کے نظام کو بھی سراہا اور مزید بہتری لانے کی ہدایت دی ۔ اس دوران  ڈی۔جی ہیلتھ کو اس ہسپتال میں ایم۔بی۔بی۔ایس ڈاکٹرز کی عدم موجودگی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی کمی اور ادویات کی کمی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ ان مسائل سے آگاہی کے بعد انھوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چترال جیسے پسماندہ علاقوں میں بہترین طبی مراکز قائم ہیں اور ان آر ایچ سی ہسپتالوں کو جدید مشینری اور ادویات کی فراہمی سمیت ایم بی بی ایس ڈاکٹر ضرور تعینات کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو صحت کی معیاری اور بنیادی طبی سہولیات میسر ہوسکیں ۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!