شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / شندورفیسٹول، چترال بی ، گلگت سی اورگلگت آفیسرز کی ٹیموں‌نے ٹرافی اپنے نام کرلی

شندورفیسٹول، چترال بی ، گلگت سی اورگلگت آفیسرز کی ٹیموں‌نے ٹرافی اپنے نام کرلی

شندور(جمشید احمد)‌ دنیا کی بلندترین پولو گروانڈ شندور میں‌جاری فیسٹول کے دوسرے روزچترال اورگلگت کے ٹیموں‌کے درمیان فری اسٹائل پولو کے تین میچز کھیلے گئے . پہلا میچ چترال سی اور گلگت سی درمیان ہوا جس کے مہمان خصوصی گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدامحمد خان تھے. اس میچ میں‌گلگت سی نے چترال کے تین گولوں‌کے مقابلے میں‌چھ گولوں‌سے ٹرافی جیت لیا.اسی طرح دوسر میچ چترال بی اورگلگت بی کےدرمیان کھیلا گیا جس میں‌چترال بی نے گلگت بی کے پانچ گولوں‌کے مقابلے میں 9گولوں‌سے جیت لیا. اسی دن تیسرا میچ چترال افیسرز اورگلگت افیسرز کے درمیان کھیلاگیا جس میں گلگت آفیسرز نے چترال افیسرز کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی .میچ کے دوران پیراگلائڈنگ اورڈانس کا رنگارنگ پروگرامات بھی منتقد ہوئے.

Facebook Comments