شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال: ہفتے کے روزضلع بھر میں تجار یونین چترال کی جانب سے آل پاکستان تجار یونین کے ساتھ متفقہ طور پر شٹرڈاؤن ہڑتال کا سلسلہ جاری

چترال: ہفتے کے روزضلع بھر میں تجار یونین چترال کی جانب سے آل پاکستان تجار یونین کے ساتھ متفقہ طور پر شٹرڈاؤن ہڑتال کا سلسلہ جاری

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) چترال: ہفتے کے روزضلع بھر میں تجار یونین چترال کی جانب سے آل پاکستان تجار یونین کے ساتھ متفقہ طور پر شٹرڈاؤن ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے تجار برادری پر عائد کردہ نئے شرائط کی وجہ سے آل پاکستان تجار یونین کی جانب سے ہفتہ 16جولائی کو ملک گیر ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔

ایک جانب آل پاکستان تجار یونین کی جانب سے تجار برادری پر مسلط کئے گئے نئے شرائط کو یکسر مسترد کیا گیا ہے اور ہرتال کو تاجر برادری کی حقوق کی جنگ کا نام دیا ہے اورآل پاکستان تجار یونین حکومت کے ساتھ کسی بھی سطح پر مذاکرات کے لیے تیار دیکھائی نہیں دیتی ہے۔ آل پاکستان تجار یونین نے وفاقی بچٹ 2019میں کاروبارپر ٹیکسز کی بھر مارکی شکایت کی اور نئے عائد کردہ شرائط کو تجار برادری کے ساتھ ظلم و نا انصافی اور ملک کے تاجروں کی معاشی قتل قراد دی ہے۔

 

دوسری جانب حکومت نے بھی تاجروں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے سے صاف انکار کردیا ہے۔آل پاکستان تاجر یونین کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے چترال بازار کے صدر کی کال پر چترال خاص،دروش اور بونی کے تاجروں نے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے ہفتے کے روز چترال،دروش اور بونی میں ہڑتال کیا ہے جس کا سلسلہ جاری ہے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!