شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بروغل فیسٹیول 16 اگست کو منعقد کیا جائے گا۔ آمین جان تاجک/محمد ارشاد

بروغل فیسٹیول 16 اگست کو منعقد کیا جائے گا۔ آمین جان تاجک/محمد ارشاد

چترال(نمائندہ چترال آفیئرز) بروغل فیسٹیول اگلے ماہ 16 سے 18 اگست تک برو  غل نیشنل پارک میں منعقد کیا جائے گا۔ جس میں یاک پولو، پولو ، فٹبال سمیت مختلف روایتی کھیل پیش کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار بروغل فیسٹیول کے چیئرمین امین جان تاجک اور فیسٹیول کے فوکل پرسن محمد ارشاد نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال فیسٹیول کو یادگار بنانے کے لئے بڑی تعداد میں سیاح بروغل آرہے ہیں جو فیسٹیول کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فوکل پرسن محمد ارشاد نے کہا کہ اس سال آنے والے سیاحوں کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے اور یاک پولو کے شوقین حضرات کے لئے یاک کا بندوبست بھی کیا جائے گا ۔

Facebook Comments